جیمز اینڈرسن نے کس بلے باز کو مشکل ترین قراردیدیا
Webdesk
|
13 Jul 2024
سڈنی : ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے سچن ٹنڈولکر کو مشکل ترین بلے باز قراردیدیا۔
کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے اپنے طویل کیریئر میں سب سے مشکل ترین بیٹر کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کے خلاف بولنگ کرنامشکل لگا، وہ بہترین بیٹر تھے، ان کے خلاف میں نے کوئی خاص منصوبہ نہیں بنایا لیکن مجھے معلوم تھا کہ جب وہ بیٹنگ کرنے آگئے تو میں ان کے خلاف کوئی بری گیند نہیں کرسکتا۔
اینڈرسن نے کہا کہ ٹنڈولکر بھارتی ٹیم کے ایک اہم بیٹر تھے، یہی وجہ ہے کہ اگر آپ انہیں بھارت میں آؤٹ کرتے تو گراؤنڈ میں پورا ماحول ہی بدل جاتا ہے، وہ اتنی بڑی وکٹ تھی۔
Comments
0 comment