خدا حافظ! علی ترین نے ملتان سلطانز چھوڑ دی

خدا حافظ! علی ترین نے ملتان سلطانز چھوڑ دی

علی ترین کا تفصیلی پیغام، مداح اپنی سپورٹ جاری رکھیں
خدا حافظ! علی ترین نے ملتان سلطانز چھوڑ دی

ویب ڈیسک

|

25 Nov 2025

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے چیئرمین علی ترین نے ٹیم کے مستقبل اور اس کی ملکیت سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کے نام ایک تفصیلی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ مالی اور قانونی وجوہات کے باعث وہ اب پی ایس ایل ٹیم کے مالک نہیں رہ سکتے۔

علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل ایک کامیاب اور بڑھتی ہوئی لیگ ہے، مگر بورڈ کی جانب سے فرنچائزز کے مالی حقوق طے کرنے کے طریقہ کار اور چند قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے اُن کے لیے ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 سے وہ اور اُن کا خاندان ملتان سلطانز کی ٹیم کے مالک نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں ملتان سلطانز کے چاہنے والوں نے جس محبت، حمایت اور وفاداری کا مظاہرہ کیا، وہ اس پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔

علی ترین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ وہ اس ٹیم کو جنوبی پنجاب کی شناخت بنائیں، نوجوان کرکٹرز کو مواقع دیں اور مقامی ٹیلنٹ کو آگے لائیں۔

پیغام میں انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ وہ ٹیم کو مزید آگے لے جانے کا سفر ادھورا چھوڑ کر جا رہے ہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ مستقبل کے مالکان ملتان سلطانز کو مزید مضبوط اور کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ ٹیم کے ساتھ اپنی محبت اور حمایت جاری رکھیں۔

علی ترین نے مزید لکھا کہ اگرچہ وہ فرنچائز کے مالک کے طور پر آگے نہیں بڑھ سکیں گے، لیکن ملتان سلطانز اور جنوبی پنجاب کے کرکٹ فینز کے ساتھ تعلق ان کی زندگی کا اہم حصہ رہے گا۔

پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں اور ٹیم سے محبت رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس سفر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!