کرکٹ کی دنیا سے اچھی خبر، پاکستان نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

کرکٹ کی دنیا سے اچھی خبر، پاکستان نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دی
کرکٹ کی دنیا سے اچھی خبر، پاکستان نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2024

پاکستانی گرین شرٹس نے منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے جس میں عارف حسین ٹاپ اسکورر کے طور پر سامنے آئے، جنہوں نے 54 رنز کی شراکت کی۔

 جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے ہدف صرف 11 اوورز میں حاصل کر لیا۔ نثار علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد صفدر نے اپنی وکٹ گنوائے بغیر 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 پاکستان کے بابر علی نے دو جبکہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اپ کو محدود کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!