لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Webdesk

|

26 May 2025

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز  کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔لاہور قلندر نے مطلوبہ ہدف 19.5اوورز میں حاصل کرلیا۔

کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار  اننگز کھیل کر آٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل ٹین میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا میچ قلندرز نے 79 رنز سے جیتا لیکن دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔ پاکستان سپر لیگ میں دونوں کے درمیان 19 میچز ہوچکے ہیں  اور دونوں ٹیمیں 9، 9 بار فاتح رہیں ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

فخر زمان 442 رنز بناکر قلندرز کے کامیاب ترین بیٹر ہیں جبکہ کوئٹہ کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف 357 رنز بنائے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!