معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Webdesk

|

8 Sep 2024

انگلینڈ کے سپر اسٹار بلے باز معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں، اب انہوں نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

معین علی کا کہنا تھا کہ 37سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!