مچل اسٹارک نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

مچل اسٹارک نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
مچل اسٹارک نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

Webdesk

|

23 Nov 2025

پرتھ: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انگلینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں حاصل کرکے ایشیز سیریز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے 21 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اسٹارک ایشیز کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے 13ویں کھلاڑی ہیں، انہوں نے 23ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے موجودہ کھلاڑیوں میں صرف اسٹارک اور نیتھن لیون 110 یا 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے سیریز میں سب سے زیادہ 41وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز 19 وکٹیں گر گئیں، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوئی اس کے بعد کینگروز کی بیٹنگ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کھیل کے اختتام پر 123 رنز پر 9 وکٹیں گر چکی ہیں۔

آسٹریلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 49 رنز درکار ہیں جبکہ نیتھن لائن 3 اور برینڈن ڈوگٹ 0 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

الیکس کیری 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیمرون گرین نے 24 رنز بنائے۔اسٹیو اسمتھ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خواجہ 2، ٹریوس ہیڈ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر اور بریڈن کارس نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!