مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا
مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔
Webdesk
|
4 Dec 2025
برسبین: آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
آج گابا میں انگلینڈ کے خلاف پنک بال ایشز ٹیسٹ کے دوران پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے انگلش بیٹر بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے ساتھ مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Comments
0 comment