مضبوط طریقے سے کم بیک کروں گا، ارشد ندیم

Webdesk
|
19 Sep 2025
ٹوکیو : اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ جانتا ہوں میں نے آپ سب کو مایوس کیا ہے، مضبوط طریقے سے کم بیک کروں گا۔
چاپان کے شہر ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھروور ارشد ندیم نے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران سب کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فائنل میں عوام کی توقع کے مطابق رزلٹ حاصل نہیں کر سکا جس کی مجھے امید تھی۔
جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیسے بڑے ایونٹ میں قوم کی نمائندگی کی، آپ سب کی دعائیں، پیغامات اور حوصلہ افزائی میرے لیے معنی رکھتی ہے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ جانتا ہوں کہ میں نے آپ سب کو مایوس کیا، وعدہ کرتا ہوں میں بڑے مضبوط طریقے سے کم بیک کروں گا۔
Comments
0 comment