محمد حفیظ کی پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر کڑی تنقید

محمد حفیظ کی پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر کڑی تنقید

شاہین شاہ اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔
محمد حفیظ کی پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر کڑی تنقید

Webdesk

|

30 Oct 2025

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایکس پر پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ شاہین اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی 20 کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دینے سے دیگر فارمیٹس خود بہتر ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ناکام منصوبہ بندی اور غلط انتخاب ٹیم کے مسائل کی بڑی وجہ ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے مثبت ذہنی رویہ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ اعتماد رکھنے والا کھلاڑی باصلاحیت کھلاڑی سے بہتر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ کھیل میں ذہنی مضبوطی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل ناکامیاں منفی سوچ کو جنم دیتی ہیں، اور یہی وہ مقام ہے جہاں اس وقت پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

محمد حفیظ نے زور دیا کہ اگر ٹیم کے اندر مثبت اور پُراعتماد ماحول پیدا کیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، اور کھلاڑی دوبارہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!