محمد رضوان ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب

محمد رضوان ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب

پشاور پولیس نے رضوان کو لائسنس دے دیا
محمد رضوان ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2024

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بالاخر ڈرائیورنگ لائسنس لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

محمد رضوان نے جمعرات کے روز پشاور میں سٹی ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود منتظم و پولیس افسر سعود خان سے ملاقات کی۔

وکٹ کیپر نے چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پر شہر میں جاری مہمات اور اس کے ثمرات کو سراہا اور کہا کہ گاڑی چلانے والوں کیلیے ڈرائیونگ کیلئے لائسنس کا ہونا انتہائی لازمی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد سے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پشاور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر سعود خان نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ سیمینارز کا بھی انعقاد کررہی ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!