پی ایس ایل میں کسی ٹیم کے انتخاب نہ کرنے کی خبر پر محمد عامر کا ردعمل

پی ایس ایل میں کسی ٹیم کے انتخاب نہ کرنے کی خبر پر محمد عامر کا ردعمل

محمد عامر نے اسپورٹس رپورٹر کی خبر پر اپنا ردعمل جاری کردیا
پی ایس ایل میں کسی ٹیم کے انتخاب نہ کرنے کی خبر پر محمد عامر کا ردعمل

Webdesk

|

8 Dec 2023

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے پی ایس ایل 9 میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے انتخاب نہ کیے جانے کی خبر پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر پہلی اسپورٹس رپورٹر نادرا مشتاق سید نامی صارف نے ذرائع کی بنیاد پر ایک خبر شیئر کی کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں کسی بھی ٹیم نے محمد عامر کو شامل نہیں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’حتی کہ محمد عامر کراچی کنگز میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں‘۔

اس پر محمد عامر نے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’او واقعی، خبر ایسی دو کہ بعد میں پھر آہو (پچھتاوا) نہ ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انتظار کریں اور کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہونے دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!