امریکا میں اسلاموفوبیا کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہے، امریکی سینیٹر

امریکا میں اسلاموفوبیا کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہے، امریکی سینیٹر

تمام سرکاری عہدیداروں کو کھل کر اور بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔
امریکا میں اسلاموفوبیا کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہے، امریکی سینیٹر

Webdesk

|

14 Jan 2026

واشنگٹن : امریکی سینیٹر مارک وارنر نے کہاہے کہ امریکا میں مذہبی امتیاز اور نفرت پر مبنی انتہاپسندی میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جس کا الزام انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر عائد کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر مارک وارنر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات اور پالیسیوں نے اسلاموفوبیا اور عرب مخالف جذبات کو ہوا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ میں اس لیے کھڑے ہوئے تاکہ مذہبی امتیاز اور نفرت انگیز انتہاپسندی میں ہونے والیدل دہلا دینے والے اور غیر امریکیاضافے کی مذمت کی جا سکے، اور خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کی جا سکے کہ کس طرح اس انتظامیہ نے اسلاموفوبیا اور عرب مخالف نفرت کو بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صدر اور ان کی انتظامیہ نے کھلے عام ایسے امتیازی رویوں کو فروغ دیا اور ادارہ جاتی شکل دی، جس کا نشانہ مسلم اور عرب نژاد امریکی کمیونٹیز بنیں۔

بطور مثال، مارک وارنر نے گزشتہ ماہ کابینہ کے ایک اجلاس میں صدر ٹرمپ کے تبصرے کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے صومالی نژاد افراد کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیںکوڑا کرکٹقرار دیا اور کہا کہہم انہیں اپنے ملک میں نہیں چاہتے۔

وارنر نے ان ریمارکس کوگھنانا، انسانیت سوز اور غیر امریکیقرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات کی تمام سرکاری عہدیداروں کو کھل کر اور بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!