میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی،سرفراز کی پوسٹ وائرل

Webdesk
|
30 May 2025
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔
میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ''یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں''۔
سرفراز احمد نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی20 میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان، کپتان سلمان علی آغا سمیت کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
Comments
0 comment