ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ بنا لیا

ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ بنا لیا

ندا ڈار نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں۔
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ بنا لیا

Webdesk

|

18 May 2024

پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں  بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

 پاکستان کی کپتان ندا ڈار نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں۔

انہوں نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ ویمنز نے 65 رنز سے ہرادیا تھا، تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ ویمنز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!