انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے
انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

Webdesk

|

10 Sep 2024

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب بشیر ، ہیری بروک، ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی،  بین ڈکٹ ،  جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے۔کراچی کے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

تاہم پی سی بی نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔ توقع ہے کہ پی سی بی سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!