انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کا پی ایس ایل میں شمولیت کا فیصلہ
معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے
Webdesk
|
1 Dec 2025
انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انگلش آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے۔ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ میں ایک نئے اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں انشا اللہ ۔
معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے یہاں اعلی معیار کی کرکٹ اور شائقین کا غیرمعمولی جوش وجذبہ قابل دید ہے۔
Comments
0 comment