انکار کے بعد بابر اعظم کو اب رضوان کی کپتانی میں کھیلنا ہوگا

انکار کے بعد بابر اعظم کو اب رضوان کی کپتانی میں کھیلنا ہوگا

بابر اعظم نے خود کپتان بننے سے انکار کیا جس کے بعد کپتانی محمد رضوان کو دی گئی ہے
انکار کے بعد بابر اعظم کو اب رضوان کی کپتانی میں کھیلنا ہوگا

Webdesk

|

1 Jul 2024

بابر اعظم کے انکار کے بعد اب محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلے باز قومی وکٹ کیپر کی قیادت میں میچ کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے فرنچائز وینکوور نائٹس نے محمد رضوان کو رواں سیزن کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

اس ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی شامل ہیں۔

کپتان کا اعلان ہونے کے بعد فرنچائز نے محمد رضوان کو ’سر‘ کا لقب بھی دیا۔ فرنچائز نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم فتح حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں چار ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!