انتہائی متنازع پاکستان اولمپک کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد مستعفی

انتہائی متنازع پاکستان اولمپک کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد مستعفی

عارف حسن 2003 سے عہدے پر براجمان تھے
انتہائی متنازع پاکستان اولمپک کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد مستعفی

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2023

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے بیعت ناسازی کے صدر کا عہدہ چھوڑ دیا۔

عارف حسن کو مشرف کو دور میں پہلی بار 2003 عہدہ ملا جس کے بعد وہ صدر کی حیثیت سے رہے جبکہ اس دوران اولمپک تباہ حالی کا شکار رہا۔

حکومت اور وزارت بین الصوبائی کی جانب سے متعدد بار اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سے عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا تاہم لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کسی کھاتے میں نہیں لائے۔

سال 2023 میں ہونے والے اولمپکس میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کے باوجود بھی عارف حسن نے عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

اب لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ صحت خرابی کے باعث عہدہ چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے اپنی انیس سالہ کارکردگی کو قابل اطمینان قرار دیا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے اس دوران ملک کی خدمت کی جبکہ کھلاڑیوں، ملک اور کھیل کو مقام بھی دلوایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!