نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینا اور صلاحیتوں کو نکھارنا ترجیح ہے، وہاب ریاض

نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینا اور صلاحیتوں کو نکھارنا ترجیح ہے، وہاب ریاض

گزشتہ مقابلوں سے ہمیں اپنی کمزوریوں اور خوبیوں کا واضح اندازہ ہوا
نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینا اور صلاحیتوں کو نکھارنا ترجیح ہے، وہاب ریاض

Webdesk

|

22 Feb 2026

 دبئی: پاکستان خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دیناا ور صلاحیتوں کو نکھارنا ترجیح ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی بہتر امتزاج کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بیس اوورز کے مقابلوں سے حاصل ہونے والا تجربہ ایک روزہ مقابلوں میں مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مقابلوں سے ہمیں اپنی کمزوریوں اور خوبیوں کا واضح اندازہ ہوا اور اسی بنیاد پر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

 انہوںنے کہاکہ بلے بازی میں تسلسل اور مضبوط شراکتیں قائم کرنا ہماری بنیادی توجہ ہے کیونکہ ایک روزہ انداز میں صبر اور طویل اننگز نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ مڈل میں بلے بازی کرنے والوں کو کو زیادہ ذمہ داری نبھانا ہوگی تاکہ مجموعی اسکور کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گیند بازی کے شعبے نے طے شدہ منصوبے کے مطابق کارکردگی دکھائی اور اچھا آہنگ حاصل کیا جسے آئندہ مقابلوں میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند اور پوری ٹیم مقابلوں کا سلسلہ جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم میں مزید بہتری کی گنجائش موجود اور اس پہلو پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات سے جلد ہم آہنگ ہونا کامیابی کے لیے ضروری ہوگا جبکہ ٹیم کا امتزاج حالات اور حریف کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔

 وہاب ریاض نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہماری ترجیح ہے تاکہ وہ دبائو کے لمحات میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!