نیٹ پریکٹس سے قبل بھارت کو دھچکا ،کوہلی انجرڈ

ویب ڈیسک
|
8 Mar 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، جب ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔
دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل سے قبل ہونے والی پریکٹس سیشن کے دوران کوہلی کے گھٹنے کے قریب گیند لگنے سے وہ تکلیف میں آ گئے۔
واقعے کے بعد کوہلی کو فوری طور پر ٹریننگ سیشن چھوڑنا پڑا، جہاں بھارتی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے ان کے گھٹنے پر اسپرے کیا اور پٹی باندھ دی۔
اگرچہ کوہلی کو ہلکا درد محسوس ہو رہا تھا، لیکن بھارتی کوچنگ اسٹاف نے اس انجری کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فائنل کے لیے تیار رہیں گے۔
انجری کے باوجود، ویرات کوہلی نے آئی سی سی اکیڈمی میں جاری پریکٹس سیشن میں شرکت جاری رکھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے اپنی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اب تمام نظریں فائنل میچ پر ہیں، جہاں بھارتی ٹیم کوہلی کی صحت اور کارکردگی پر انحصار کرے گی۔
Comments
0 comment