نیوزی لینڈ سے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ سے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی
نیوزی لینڈ سے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2025

سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر یک طرفہ مقابلے کے بعد 78 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر عمدہ بیٹنگ  کی اور مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اور نمایاں بلے باز رہے اس کے علاوہ مچل 81 رنز اور کین ولیمسن نے 58 رنز بنائے۔

شاہین آفریدی نے تین جبکہ ابرار احمد نے دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستانی ٹیم ٹیم 48 ویں اوور میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 40، طیب طاہر 30، کامران غلام 18، خوش دل شاہ 15، نسیم شاہ 13، شاہین شاہ آفریدی 10، بابر اعظم 10جبکہ کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔ ابرار احمد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے 3، 3 جبکہ مائیکل بریسویل 2 اور گلین فلپس نے 1 وکٹ لی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!