نازش جہانگیر نے بابر اعظم کو شادی کیلیے مسترد کردیا
اگر بابر نے شادی کی پیش کش کی تو معذرت کروں گی، اداکارہ
ویب ڈیسک
|
22 Apr 2024
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا ہے۔
ایک مداح نے انسٹاگرام پر نازش جہانگیر سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر کرکٹر کو سرخ جھنڈی دکھا دی جبکہ نسیم شاہ سے شادی کا سوال گول کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان کے مداحوں نے دلچسپ سوال و جواب کئے، تاہم کچھ مداح ان سے ناراض بھی ہوئے۔
اسی دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ بابر اعظم اگر شادی کرنے کی پیشکش کریں تو ان کا کیا جواب ہوگا؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’معذرت ہی کروں گی‘۔
Comments
0 comment