پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کچھ گھنٹوں میں، ماضی کے ریکارڈ پر اک نظر

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کچھ گھنٹوں میں، ماضی کے ریکارڈ پر اک نظر

دبئی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کچھ گھنٹوں میں، ماضی کے ریکارڈ پر اک نظر

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2025

دبئی: کرکٹ کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ آج ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ہائی وولٹیج ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

 یہ میچ نہ صرف دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ماہ کے عرصے میں دوسرا ٹاکرا ہوگا بلکہ یہ دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کے لیے ایک بڑا اور جذباتی مقابلہ بھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آئی تھیں۔

نوکری حق یا پہلگام واقعے کے بعد پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آرہی ہیں تو شائقین کرکٹ بھی بڑی بڑی توقعات کررہے ہیں، پاکستانی چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر مئی والی جیت کا مزہ دوبالا ہوجائے۔

دونوں ٹیمیں اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کو نو وکٹوں سے شکست دے کر اپنی طاقت کا ثبوت دیا ہے جبکہ پاکستان نے افغانستان اور متحدہ عرب امارات کو ہرا کر تین ملکی سیریز جیتی ہے۔

دبئی میں گرم موسم ہونے کے باوجود، میچ شام کو کھیلا جائے گا جب درجہ حرارت دن کے 41 ڈگری سے کم ہو کر 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جائے گا۔ 

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے ریکارڈ دلچسپ ہیں۔ بھارت نے اب تک 19 میں سے 10 میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان صرف 6 میں کامیاب رہا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف آخری فتح 2022 میں ہوئی تھی۔

میچ سے قبل، پاکستان نے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ اس بڑے مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو کر 13 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم سے بہت امیدیں لگائے ہوئے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

بھارت آٹھ مرتبہ ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف دو مرتبہ حاصل کیا ہے۔

میچ سے قبل، دبئی پولیس نے شائقین کو سخت وارننگ بھی جاری کی ہے کہ بدزبانی، تشدد، یا نسل پرستانہ رویہ اپنانے پر ایک سے تین ماہ کی قید اور 23 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!