پاک بھارت میچ، شائقین کیلیے قواعد جاری، خلاف ورزی پر 23 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید

پاک بھارت میچ، شائقین کیلیے قواعد جاری، خلاف ورزی پر 23 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید

دبئی پولیس نے دونوں ممالک کے شائقین کو متنبہ کردیا
پاک بھارت میچ، شائقین کیلیے قواعد جاری، خلاف ورزی پر 23 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2025

دبئی پولیس نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے پہلے کرکٹ شائقین کے لیے ایک سخت وارننگ جاری کی ہے۔ 

یہ وارننگ اسٹیڈیم میں امن اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔

پولیس حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی قسم کی بدزبانی، نسلی تعصب پر مبنی رویہ یا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

دبئی پولیس کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین، میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق، قانوں کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کو ایک سے تین ماہ تک کی قید اور دس ہزار سے تیس ہزار درہم تک کا بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7.5 لاکھ سے 23 لاکھ روپے کے برابر ہے۔

دبئی پولیس نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیل کا لطف مثبت اور مہذب انداز میں اٹھائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ اسٹیڈیم کے ماحول کو محفوظ اور خوشگوار رکھا جا سکے۔

یہ ہدایات اس لیے جاری کی گئی ہیں تاکہ شائقین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کھیل کا اصل مقصد، یعنی تفریح، برقرار رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!