پاک بھارت تعلقات سے متعلق شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

پاک بھارت تعلقات سے متعلق شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

ماضی میں تمام تر خدشات کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرتی رہی ہے
پاک بھارت تعلقات سے متعلق شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

Webdesk

|

10 May 2024

کراچی : پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال کرنے ہیں تو اس کا واحد ذریعہ کھیل ہے۔

 ماضی میں تمام تر خدشات کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرتی رہی ہے۔م یڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو قریب لانے کیلئے سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔

 پاکستان انڈیا کے تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا، ہم نے ماضی میں خدشات کے باوجود انڈیا کا دورہ کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے کرکٹ کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، ماضی میں بھی بی جے پی کی حکومت تھی لیکن سب ٹھیک تھا، ایک شخص کی پالیسیوں سے سب واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھا کپتان وہ ہے جو مشکل وقت میں اہم فیصلے کرے، کوچ باہر سے تیاری تو کروا سکتا ہے لیکن اندر فیصلے کپتان کو کرنا ہوتے ہیں، ہر کسی کی خواہش اور دعا ہے کہ بابر اعظم جتنے بڑے کھلاڑی ہیں اتنے ہی بڑے کپتان بھی بنیں کیونکہ گرانڈ میں لیڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی کافی وقت سے ساتھ کھیل رہے ہیں، اب وقت ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو سرخرو کرائیں۔

ایک سوال پر انہوں نے وسیم جونیئراور عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر جمال کی صورت میں قومی ٹیم کو اظہر محمود کے بعد ایک اچھا آل رائونڈر ملا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!