پاک بھارت ٹاکرا، سیکڑوں ٹکٹ تاحال فروخت نہ ہونے کیوجہ سامنے آگئی

پاک بھارت ٹاکرا، سیکڑوں ٹکٹ تاحال فروخت نہ ہونے کیوجہ سامنے آگئی

دبئی اسٹیڈیم میں آج دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں گی
پاک بھارت ٹاکرا، سیکڑوں ٹکٹ تاحال فروخت نہ ہونے کیوجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2025

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے بڑے مقابلے کے لیے سینکڑوں ٹکٹس کھیل کے آغاز سے چند گھنٹے قبل تک بھی فروخت نہ ہو سکے، جو کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے لیے ایک غیر معمولی منظر ہے۔

ٹورنامنٹ کی آفیشل ٹکٹنگ پورٹل پر اب بھی تین اسٹینڈز اور ایک ہاسپیٹیلٹی سیکشن کے ٹکٹس دستیاب ہیں۔ پریمیم اسٹینڈ کے نشستیں 205 ڈالر، جبکہ مشرقی اور مغربی پویلین کے ٹکٹس 245 ڈالر میں بڑی تعداد میں فروخت کے لیے موجود تھے۔ حتیٰ کہ مہنگے ہاسپیٹیلٹی سیکشن میں بھی، جہاں ٹکٹ کی قیمت 1,645 ڈالر ہے، سیٹیں دستیاب ہیں۔

ایشیائی کرکٹ کونسل (ACC) اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ECB) نے ٹکٹس کی کم فروخت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت شائقین کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

دبئی کے رہائشی شاہد خان نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا: "ستمبر اس خطے کے سب سے گرم مہینوں میں سے ایک ہے، جہاں شام کے اوقات میں بھی شدید گرمی اور نمی برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ کھلاڑی تو پیسے لے کر کھیلتے ہیں، لیکن شائقین کیوں بھاری رقوم خرچ کر کے گرمی میں تڑپنے آئیں؟"

اتوار کی شام کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی 50 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو شائقین کے لیے مشکل حالات پیدا کرے گا۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات، جن میں مئی میں ہونے والی چار روزہ فوجی جھڑپ بھی شامل ہے، شاید شائقین کو روایتی طور پر سب سے زیادہ متوقع اس مقابلے میں شرکت سے روک رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!