پاکستان آج امریکا کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریگا
Webdesk
|
6 Jun 2024
پاکستان آج امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا ، قومی ٹیم جیت کے لئے پر عزم ہے۔
پاکستانی ٹیم امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ آج امریکہ کے خلاف کھیلے گی، ٹیم کے کھلاڑی جیت کا جذبہ لے کر میدان میں اتریں گے۔
ڈیلاس میں آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کے لئے پہلے میچ قبل بری خبر سامنے آگئی۔
انجری کے باعث آل رائونڈر عماد وسیم پہلے میچ سے باہر ہوگئے، امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی سے ثابت کردیا تھا کہ اسے ہرانا اتنا آسان نہ ہوگا۔
قومی ٹیم نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
Comments
0 comment