پاکستان فائنل جیت کر بھارت سے ہاتھ ملائے، یونس خان کا مشورہ

Webdesk
|
25 Sep 2025
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے مشورہ دیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہاتھ نہیں ملا رہے لیکن گرین شرٹس فائنل جیت کر ان کے آگے ہاتھ بڑھائیں۔
کراچی میں نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لیے کھیلیں، اپنے لیے نہیں ملک و قوم کے لیے کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ میں بیٹنگ کر سکتے ہیں تو دوسرے پلیئرز کیوں نہیں کر سکتے؟ شاہین میں آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت ہے۔
یونس خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں گئے تو پھر کیا ہی مزہ ہو گا، آپ جیت کر ثابت کریں کہ آپ بہترین اسپورٹس مین ہیں۔
اُنہوںنے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے، جیت کے لیے اچھا کھیلنا ضروری ہے، اچھی پلاننگ کے ذریعے میچز جیتے جاتے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کی ٹیم نہ ہی پاکستان کی ٹیم کمزور ہے، بھارتی ٹیم میں تبدیلیاں کم ہوتی ہیں، یہی اُن کا پلس پوائنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے کھلاڑیوں کو پتہ ہوتا ہے انہیں کھیلنا ہے، گرین شرٹس بھی زیادہ تبدیلیاں کر کے کمبی نیشن خراب نہ کرے۔
یونس خان نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ ہونا چاہیے، بھارتی کرکٹرز کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے، وہ اپنی گورنمنٹ کی ہدایت پر ہاتھ نہیں ملا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ اگر ہماری حکومت بھی کہے کہ آپ نے ہاتھ نہیں ملانا تو شاید ہم بھی نہ ملائیں، ہمیں اپنی حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہو گا۔
Comments
0 comment