پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپین شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا
Webdesk
|
23 Nov 2025
پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپین شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
رپورٹس کے مطابق اومان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی کپ ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دے کر ٹائیٹل جیت لیا۔
پاکستان کے سابق عالمی چیمپین و موجودہ ماسٹرز عالمی چیمپین محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی کو شکست دیدی۔ ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 1۔3 دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
دریں اثناچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد دی ہے،انکا کہنا ہے کہ محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی،پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، دونوں کھلاڑی اور کوچ بھی مبارکباد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے،پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ نے بھی اس عظیم فتح پر پاکستانی جوڑی کو مبارکباد دی ہے۔
Comments
0 comment