پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

آخری میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

پاکستان نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری اور پانچواں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ یاد رہے کہ پہلا میچ بارش کی نظر ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان کو فتح ملی اور پھر تیسرے، چوتھے میچ کو نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔

سیریز کے آخری پانچویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69، فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کے زکرے، ولیم، بین سیرس، سودھی، نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے بھی بھرپور مقابلہ کیا اور 19.2 اوورز میں 169 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 52 جبکہ جوش کلارکسن 38 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے چار، اسامہ میر نے دو، شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔

یوں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر میچ جیت کر سیریز دو، دو سے برابر کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!