پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی، عثمان طارق کی ہیٹ ٹرک
Webdesk
|
23 Nov 2025
سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف عثمان طارق نے تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
عثمان طارق نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کی وکٹیں لیں۔
عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی پلیئر ہیں اور اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
Comments
0 comment