پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 بارش کی نظر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 بارش کی نظر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 بارش کی نظر

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان برطانیہ کے شہر کارڈف میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کارڈف میں مسلسل بارش کی وجہ سے تیسرا ٹی 20 میچ پہلے تاخیر کا شکار ہوا تاہم وقت گزرنے کے بعد امپائرز نے ٹاس ہوئے بغیر ہی میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی 20 میچز کی سیریز میں سے دو میچ بارش کی نظر جبکہ ایک انگلینڈ نے جیت لیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ دوسرے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دی تھی۔ سیریز کا آخری میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!