پاکستانی کھلاڑی نے بھارتی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

پاکستانی کھلاڑی نے بھارتی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

شاہ زیب رند کی دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے بھارتی حریف کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
پاکستانی کھلاڑی نے بھارتی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کھلاڑی کو گفتگو کے دوران تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔

شاہ زیب رند نے بتایا کہ بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کے بارے میں نامناسب ریمارکس دیے جس پر میں نے انہیں تھپڑ مارا کیونکہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رند نے 21 اپریل کو دبئی میں اپنے کراٹے کمبیٹ میچ کے پہلے تبادلے میں سنگھ کے خلاف ناک آؤٹ فتح حاصل کی۔

شاہ زیب رند نے کہا کہ رانا سنگھ نے پاکستان کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرہ کیا اور مجھے گالی بھی دی جس پر میں غصہ ہوا تو پھر اُس نے مجھے دھکا دیا اور پھر میں نے کوئی لحاظ نہیں کیا۔

اس سے قبل 25 سالہ رند کی دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے بھارتی حریف کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اپنے حریف کو تھپڑ مارنے کے بعد پاکستانی کراٹے ماسٹر نے بھارتی کھلاڑی سے پوچھا تھا کہ ’’تھپڑ کیسا لگا بھائی؟‘‘۔

پاکستانی کھلاڑی نے کہا کہ مین نے اس مقابلے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی اور متحدہ عرب امارات میں تربیت بھی حاصل کی تھی تاکہ اپنے حریف کو زیر کرسکوں کیونکہ وہ ریکارڈ میں مجھ سے بہت بہتر تھا۔

مارشل آرٹس کے اپنے شوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے انکشاف کیا کہ "میں نے آٹھ سال کی عمر میں ٹریننگ شروع کی تھی اور آٹھ سال تک نیشنل چیمپئن رہا، میں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور ساؤتھ ایشین گیمز، ایشین گیمز اور ویسٹ ایشین گیمز میں کامیابیاں حاصل کیں۔ "

ایک امریکی لیگ میں مقابلہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "یہ ایک بہت بڑا موقع ہے، اور میں ایسی باوقار لیگ میں شرکت کرنے والا پہلا پاکستانی ہوں۔"

کراٹے ٹیم کے کپتان نے لڑائی کے بعد پاکستانی اور ہندوستانی پرچم بلند کرنے کے اپنے اشارے کے بارے میں بتایا۔

"یہ میرے مخالف کے لیے ایک پیغام تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم جارحیت کا جواب امن سے دے سکتے ہیں۔"

رند کی جیت کی تقریر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جہاں انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی امن کے لیے ہے، ہم دشمن نہیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!