پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کرلی
ویب ڈیسک
|
21 May 2024
پاکستان کے معروف کوہ پیما سرباز خان نے منگل کو آکسیجن کے بغیر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
سرباز خان نے یہ اعزاز پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے حاصل کیا اور 8849 میٹر کی بلندی کو سر کیا۔
اس بات کا اعلان ریکارڈ ہولڈر پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور بتایا کہ سرباز نے مصنوعی یا اضافی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
تاہم، سرباز کے بحفاظت بیس کیمپ پہنچنے کے بعد تقریبات کا آغاز ہوگا۔ اس سے قبل سرباز نے بوتل بند آکسیجن کا استعمال کرتے ہوئے 8849 میٹر چوٹی سر کی تھی۔
وہ دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے اضافی آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔ گزشتہ سال مئی میں لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
Comments
0 comment