پی سی بی کا پی ایس ایل کے 4 سالہ میڈیا رائٹس فروخت کرنے کا فیصلہ
Webdesk
|
22 Jan 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ چار سالہ میڈیا رائٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس 2026 سے 2029 تک کی مدت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق چار سالہ میڈیا رائٹس میں ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق شامل ہوں گے۔
یہ میڈیا رائٹس صرف پاکستان ریجن تک محدود ہوں گے۔پی سی بی نے دلچسپی رکھنے والے اداروں اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
خواہشمند افراد 4 فروری تک اپنی درخواستیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں جمع کرا سکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس کی فروخت کا یہ عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا اور تمام درخواستوں کا جائزہ مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت لیا جائے گا۔
Comments
0 comment