پی سی بی نے عاقب جاوید کو اہم ذمہ داری دے دی

پی سی بی نے عاقب جاوید کو اہم ذمہ داری دے دی

عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک یہ اضافی ذمہ داری دی گئی ہے
پی سی بی نے عاقب جاوید کو اہم ذمہ داری دے دی

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق بین الاقوامی فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ عاقب جاوید کی  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کی تصدیق پیر کے روز کی۔

ایک بیان میں پی سی بی نے بتایا کہ"اس مدت کے دوران، عاقب جاوید مینز قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ انہیں چیمپئنز ٹرافی تک کیلیے ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے‘۔ 

بیان کے مطابق بورڈ 19 فروری 2025 سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک مستقل وائٹ بال ہیڈ کوچ کی بھرتی کا عمل مکمل کر لے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان خبروں کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عاقب جاوید جیسن گلیسپی کی جگہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!