پی ایس ایل 11: پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
محسن نقوی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
Webdesk
|
27 Apr 2026
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی ایس ایل سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔
ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونیوالے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
Comments
0 comment