پی ایس ایل 9: سرفراز احمد نے استعفی دے دیا
Webdesk
|
13 Feb 2024
سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سے خود ہی استعفیٰ دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نامزد کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
سرفراز احمد کے استعفے کی تصدیق ٹیم مینجمنٹ نے بھی کردی اور بتایا ہے کہ سیزن 9 میں رلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل سیزن نائن کے لیے سعود شکیل کو ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے کی خواہش مند کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کی بطور کوچ خدمات حاصل کی اور امید ظاہر کی ہے کہ اُن کے آنے سے رواں سیزن میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔
ٹیم مینجمنٹ نے کہا تھا کہ شین واٹسن کو مکمل اختیارات کے ساتھ کوچنگ کا عہدہ دیا گیا ہے وہ جس کو چاہے ٹیم کی قیادت دیں اور اسکواڈ میں کھلاڑیوں کو شامل کریں۔
Comments
0 comment