پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی

سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی

Webdesk

|

21 Nov 2025

 لاہور:پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ،فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل ہیں ۔

سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں ،صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان نیلامی میں شریک ہوں گے۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے مطابق پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!