پی ایس ایل لندن روڈ شو میں کون سے اسٹارز جلوہ گر ہوں گے؟
اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
Webdesk
|
4 Dec 2025
لندن: پی ایس ایل کے لندن میں ہونے والے روڈ شو میں جلوہ گر ہونے والے ستاروں کے نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی پروموشن کے لیے 7 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
شائقین روڈ شو کے دوران اپنے نامور پسندیدہ ستاروں کو اپنے درمیان دیکھ سکیں گے جن میں بابر اعظم، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان، وسیم اکرم، رمیز راجہ اور علی ظفر شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے سی ای او کے مطابق 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
Comments
0 comment