پیٹ کمنز نے ٹی 20 کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ویب ڈیسک
|
24 Jun 2024
آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے لگاتار دو ٹی 20 میچز میں ہیٹ ٹرک کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
اتوار 23 جون کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر نے یہ سنگ میل سپر 8 میچ کے دوران حاصل کیا۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے افغانستان کے کھلاڑیوں راشد خان، کریم جنت اور گلبدین نائب کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی۔
انہوں نے راشد خان کو 18ویں اوور کی آخری گیند پر پویلین واپس بھیجا، جبکہ جنت اور نائب 20ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
بیک ٹو بیک ہیٹ ٹرک کے بارے میں پوچھنے پر، کمنز نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 سے زائد میچز کھیل چکے ہیں اور انہیں اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ دو میچز میں لگاتار ہیٹ ٹرک کا اعزاز مل گیا۔
اس سے قبل پیٹ کمنز نے جمعہ 21 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف پچھلے میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ آسٹریلوی بولر نے 18ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر محمود اللہ اور مہدی حسن کو اور آخری اوور کی پہلی گیند پر توحید ہردوئے کو آؤٹ کیا۔
کمنز اب T20 ورلڈ کپ میں لگاتار دو ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Comments
0 comment