قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیراعظم 7 فروری کو کریں گے، مہمان عمران خان انکلوژر میں بیٹھیں گے

قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیراعظم 7 فروری کو کریں گے، مہمان عمران خان انکلوژر میں بیٹھیں گے

شام 7 بجے وزیراعظم قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے
قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیراعظم 7 فروری کو کریں گے، مہمان عمران خان انکلوژر میں بیٹھیں گے

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اس کا دوبارہ افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وزیراعظم شہباز قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری شام 7 بجے کرینگے۔

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے.

تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا جبکہ چمپئینز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!