قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، پاکستان 8 سال بعد برانز میڈل جیتنے میں کامیاب

قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، پاکستان 8 سال بعد برانز میڈل جیتنے میں کامیاب

پاکستان نے جنوبی کوریا کو پانچ کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی
قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، پاکستان 8 سال بعد برانز میڈل جیتنے میں کامیاب

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2024

پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اور 8 سال بعد کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں قومی ٹیم نے کوریا کو پانچ کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے صفیان خان، حنان شاند نے دو ، دو جبکہ رومان خان نے ایک گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کے کھلاڑی دو گولز کرنے میں کامیاب ہوئے۔ صفیان خان کو دو گول پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست دے کر 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں چین نے پنالٹی کارنر پر پاکستان کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!