قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو معمولی غلطی پر پھڑکا دیا جاتا ہے، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو معمولی غلطی پر پھڑکا دیا جاتا ہے، سرفراز احمد

میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی، خاموشی کے ساتھ کھیلی، سابق ٹیسٹ کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو معمولی غلطی پر پھڑکا دیا جاتا ہے، سرفراز احمد

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا کوئی آسان کام نہیں، ذرا سی غلطی پر پھڑکا دیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کےتحت منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت پھولوں کا سیج نہیں ہے، بطور کپتان انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، ورنہ تنقید سمیت دیگر نشتر چلائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رتی برابر بھی غلطی ہوجائے تو کپتان کی خیر نہیں ہوتی، سابق ٹیسٹ کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شان  مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود نے مضبوط حریف میزبان ٹیم کے خلاف  اچھے انداز میں کپتانی کی ذمہ داری ادا کی اور اپنی  عمدہ قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کروایا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا گیا ہے تو اب ان کو فرائض کی انجام دہی کے لیے مناسب موقع اور وقت  بھی ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون کا انتخاب کرنا ٹیم منجمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے، میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی، خاموشی کے ساتھ کھیلی، میرا نوجوان کھلاڑیوں کو بھی یہ ہی مشورہ ہے کہ وہ  مکمل خاموشی اور توجہ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، اگر کارکردگی اچھی ہو تو  کھلاڑی کو دوسرا موقع بھی ملے گا۔

سرفراز احمد نے کپتانی سے متعلق سوال پر کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کوئی آسان یا معمولی بات نہیں ہے کیونکہ ایک معمولی سی غلطی پر پھڑکا دیا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!