قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ نامزد

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ نامزد

آئی سی سی نے نعمان علی کو دو میچز میں 16 وکٹیں لینے پر جنوری کے بہترین کرکٹر کیلیے نامزد کیا ہے
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ نامزد

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2025

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی دکھانے پر آئی سی سی نے نعمان علی کو ایک بار پھر مہینے کا بہترین کھلاڑی نامزد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ماہ جنوری 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے مطابق مہینے میں بہترین پرفارمنسس دکھانے والے تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پہلی نامزدگی ویسٹ انڈیز کے جومیل کی ہے جنہوں نے دو میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور بلے بازی میں بھی اپنا رنگ دکھاتے ہوئے 85 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ نعمان علی کو پلیئر آف دی منتھ نامزد کیا گیا ہے انہوں نے دو میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی اور تیسرے نمبر پر بھارت کے بولر چکرورتی ہیں جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں لی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے نامزد کردہ کھلاڑیوں کو اب شائقین ووٹ دیں گے اور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو جنوری کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جائے گا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!