رضوان، بابر اور نسیم شاہ نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی

رضوان، بابر اور نسیم شاہ نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی

کھلاڑی عمرہ ادائیگی کے بعد نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے
رضوان، بابر اور نسیم شاہ نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

پاکستانی کرکٹرز محمد رضوان، بابر اعظم، اور نسیم شاہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔

تینوں کھلاڑی عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے سیدھا نیوزی لینڈ کا سفر کریں گے اور شیڈول ون ڈے سیریز میں حصہ لیں گے۔

بابر اعظم، محمد رضوان، اور نسیم شاہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ ٹی20 ٹیم پہلے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ ون ڈے کھلاڑی بعد میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 16 مارچ سے 26 مارچ تک پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی، جس کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی۔ ون ڈے میچز 29 مارچ، 2 اپریل، اور 5 اپریل کو منعقد ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کئی سینئر کھلاڑیوں، جن میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، اور بابر اعظم شامل ہیں انہیں بٹھایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!