رضوان کو فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ہٹایا گیا، راشد لطیف نے بیان پر معافی مانگ لی

رضوان کو فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ہٹایا گیا، راشد لطیف نے بیان پر معافی مانگ لی

راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر اپنا معذرت نامہ اور وضاحت جاری کردی
رضوان کو فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ہٹایا گیا، راشد لطیف نے بیان پر معافی مانگ لی

ویب ڈیسک

|

23 Nov 2025

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے حالیہ متنازع تبصرے پر معذرت کرتے ہوئے ایکس پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میرے محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق ان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔ راشد لطیف نے لکھا کہ میں اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت عوام سے بے شک و شبہ معافی چاہتا ہوں۔

سابق کپتان کے مطابق فلسطین کی حمایت سے متعلق کی گئی قیاس آرائی ان کا مقصد نہیں تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے سرگیٹ ایڈورٹائزنگ اور کرکٹ معاملات پر بھی وضاحت پیش کی اور کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی عوامی بیان میں زیادہ احتیاط برتیں گے۔

یاد رہے کہ راشد لطیف کے متنازع بیان پر این سی سی آئی اے میں دو الگ انکوائریز زیرِ سماعت ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!