راکھی کی محبت یا تکا، مفتی قوی کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جیت کی پیش گوئی
مفتی قوی نے کہا کہ فائنل میچ بہت سارے کھلاڑیوں کا آخری میچ ثابت ہوگا

ویب ڈیسک
|
9 Mar 2025
پاکستان کی معروف و متنازع شخصیت مفتی قوی نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت اس اتوار کو دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں کامیابی حاصل کرے گا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں آج کھیلا جائے گا
نیوزی لینڈ دوسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس نے پہلی بار یہ ٹرافی 2000 میں جیتی تھی۔ وہ لاہور میں جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچے ہیں۔
مفتی قوی نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت اس مقابلے میں فاتح ٹیم کے طور پر ابھرے گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ٹرافی کے لیے ہے، بلکہ یہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کے کیریئر کا آخری میچ بھی ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment