روہت شرما آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

روہت شرما آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

روہت شرما نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ اعزازان کے لئے باعث فخر ہے
روہت شرما آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

Webdesk

|

26 Nov 2025

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹ کپتان روہت شرما کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ اعلان آئی سی سی نے آفیشل ویب سائٹ اورسوشل میڈیا چینلزکے ذریعے کیا روہت شرما جواپنی شانداربیٹنگ اور لیڈرشپ کیلئے جانے جاتے ہیں اس عالمی ایونٹ کو فروغ دینے میں اہم کردارادا کریں گے۔

آئی سی سی کے مطابق شرما اپنی مقبولیت اورکرکٹ کے عالمی مقام کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں اورشائقین کے درمیان اس ٹورنامنٹ کی رسائی بڑھائیں گے۔

برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے وہ پروموشنل مہمات، ویڈیو پیغامات اورتقریب میں شرکت کے ذریعے عالمی کرکٹ فینز سے رابطے میں رہیں گے۔

روہت شرما نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ اعزازان کے لئے باعث فخر ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شائقین کے لیے یادگار تجربات پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!