روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت نے 2007میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی
روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Webdesk

|

30 Jun 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت نے بارباڈوس میں جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی اور دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت نے 2007میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کو خیر باد کہہ دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!